IMG-LOGO


مقامی سطح پر پام آئل کے مزید پروجیکٹ نجی شعبہ کے اشتراک سے شروع کیئے جائیں گے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی ( 04 نومبر ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹھٹھہ کاٹھور پام آئل پائلٹ پروجیکٹ کی فزیبیلیٹی رپورٹ اور آپریشنل سسٹم کو نجی شعبہ کے اشتراک سے بہتر بنایا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈالڈا فوڈ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو پرویز ایچ خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ صوبائی مشیر نے ان کو بتایا کہ پام آئل پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے جس سے مقامی پام آئل کی پیداوار حاصل ہونے کے ساتھ روزگار کا عنصر بھی مثبت معنوں اجاگر ہوگا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کوسٹل ڈیولپمنٹ اسلم غوری نے پروجیکٹ کی فزیبیلٹی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹھٹھہ کاٹھور پام آئل پروجیکٹ کا خوردنی تیل کا میعار بین الاقوامی سطح کے اسٹینڈرڈ کا ہے جس کا کوالٹی کنٹرول چینی اور ملائیشین ماہرین بہترین قرار دے چکے ہیں ۔ مشیر ماحولیات نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایسے مزید پروجیکٹ سندھ کے ساحلی علاقوں پر لگانے کے لیئے غور کررہی ہے جس کے نتیجہ خیز ہونے کے بعد روزگار کے ساتھ ملکی زرمبادلہ میں بھی خاطرخواہ بچت ہوگی اور یہی ہماری جمہوری حکومت کا معاشی وژن ہے جس کے ثمرات آنے شروع ہوچکے ہیں ۔ ملاقات کے اختتام پر پرویز ایچ خان نے صوبائی مشیر کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے نجی شعبہ کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔


Handouts

CONDOLENCE

06-03-2020

CORONAVIRUS

02-03-2020

CORRIGENDUM

06-01-2020

CHARGE ASSUMPTION

28-11-2019

PAC DIRECTIVES.

29-10-2019