IMG-LOGO


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ مخالفین ہماری ترقی کی رفتار  سے گھبرا رہے ہیں لیکن ہم ترقی کی رفتار کو مزید تیز کریں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز  منظور کالونی میں زیر تعمیر سڑک اور نالے کے جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کرنے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ صوبائی وزیر نے جاری کام کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ منصوبے جلد از جلد مکمل ہوں تاکہ عوم اس سہولت سے فاعدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھی ہوئی ہے اور صوبے بھر میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔


Handouts

CORRIGENDUM

06-01-2020

CHARGE ASSUMPTION

28-11-2019

PAC DIRECTIVES.

29-10-2019