IMG-LOGO


محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم۔۔۔پہلے دو دن میں سات ہزار سے زائد گاڑیاں چیک۔44 لاکھ روپے ٹیکس وصول۔250 گاڑیاں قبضے میں اور 450 گاڑیوں کے کاغذات ضبط۔۔۔ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم 2 جنوری تک جاری رہے گی۔ مکیش کمار چاؤلہ۔۔۔۔۔۔۔      کراچی 26 دسمبر۔۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف جاری محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران پہلے دو دن کے دوران مجموعی طور پر 7043 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ مختلف وجوہات کی بناء پر 250 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا اور 450 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے گئے اور مجموعی طور پر ٹیکسز اور جرمانے کی مد میں 44 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 1999 گاڑیوں، حیدرآباد میں 1884 گاڑیوں، سکھر میں 1115, لاڑکانہ میں 987, میرپور خاص میں 680 اور شہید بے نظیر آباد میں 378 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مختلف وجوہات کی بناء پر کراچی میں 180, حیدرآباد میں 105, سکھر میں 31, لاڑکانہ میں 66 ، میرپور خاص میں 28 اور شہید بے نظیر آباد میں 40 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے جبکہ کراچی میں 7825 روپے، حیدرآباد میں 1308638 روپے، سکھر میں 616937 روپے، لاڑکانہ میں 1125696 روپے، میرپور خاص میں 500647 روپے اور شہید بے نظیر آباد میں 850737 روپے ٹیکسز اور جرمانے کی مد میں وصول کئے گئے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم 2 جنوری تک جاری رہے گی اور ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی بروقت ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے اور ایسا کرکے ہم ایک قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔


Handouts

CONDOLENCE

06-03-2020

CORONAVIRUS

02-03-2020

CORRIGENDUM

06-01-2020

CHARGE ASSUMPTION

28-11-2019

PAC DIRECTIVES.

29-10-2019